وقاص احمد:لاہور قلندر زنے ایک اورسنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو بھی شکست دے دی، مسلسل جیت پر لاہوری سپورٹرز خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، انکا کہنا ہے اب ٹائٹل ہم ہی جیتں گے۔
ایک کے بعد دوسری، دوسری کے بعد تیسری اور اب چوتھی فتح اپنے نام کرنے والی لاہور قلندر کی ٹیم پاکستان سپر لیگ 5 میں فیورٹ بنتی جا رہی ہے۔ شائقین کہتے ہیں آب لاہور قلندر ٹائٹل جیت کر ہی رہے گی۔
منگل کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو شکست دی تو اسکے سپورٹرز خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ انکا کہنا تھا آخری آور میں یاد گار چھکا یاد رہے گا۔
This is the first time Lahore Qalandars won 4 matches in a single season. Their first ever win over Peshawar since 2016. What a team!!! pic.twitter.com/daouTKVGEJ
— Ahsan. ???????? (@imPakistaniLAD) March 10, 2020
گزشتہ میچوں کیطرح بن ڈنک اور محمد حفیظ متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکے مگر ڈیوڈ کے چھکے نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ایک مقابلہ قذافی سٹیڈیم میں جاری تھا تو دوسرا مقابلہ سوشل میڈیا پر ہورہا تھا ،دونوں طرف سے اپنی اپنی ٹیموں کے سپورٹرز میمز بناتے نظر آئے۔مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے بین ڈنک پاکستان میں لاہور قلندر ز کا حصہ ہونے پر بہت خوش دکھائی دئیے۔
Loving my time in Pakistan with the @lahoreqalandars. Hopefully a few more wins and onto the finals! pic.twitter.com/Yky1DzrFbF
— ben dunk (@bendunk51) March 9, 2020
لاہور قلندر ز کے سپورٹرزعبد الاحد ناصر کو خوش قسمتی کی علامت قرار دیتے ہوئے ٹیم کی جیت کیلئے اہم کردار تصور کررہے ہیں۔
Lahore Qalandars fans should thanks this kid, Jab say ye stadium Araha hai Lahore jeet raha hai. pic.twitter.com/jvKsQWCJHu
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) March 10, 2020
اس فتح کے ساتھ لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسے مزید دو میچز کھیلنے ہیں۔
کرکٹ کے ماہرین کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کے قذافی سٹیڈیم میں پائوں جم گئے ہیں اب آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی کی امید ہے،اگر لاہور قلندرز کراچی کے امتحان میں پاس ہوگئے تو آگے پھر کوئی نہیں روک سکتا۔