لاہور قلندرز نے سنسی خیز مقابلےکے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی

لاہور قلندرز نے سنسی خیز مقابلےکے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)پی ایس ایل فائیو کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر لیگ میں چوتھی کامیابی اپنے نام کرلی، ڈیوڈ ویزے نے چھکا لگا کر یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا۔

پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری، قلندرز نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر لیگ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی،کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگئی، قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کی دعوت پر پشاور زلمی نے سات وکٹوں کے نقصان پر187 رنز بنائے،حیدر علی 69 ، شعیب ملک 62، بریتھ ویٹ 16 اور کامران اکمل 12 رنز بناکر نمایاں رہےلاہورقلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے تین اور سمیت پاٹیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز نے ایک گیند قبل 188 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی اپنے نام کرلی، آخری دوگیندوں پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز درکاتھے کہ ڈیوڈ ویزے نے بریتھ ویٹ کو زور دار چھکا رسید کرکے قلندرز کوکامیابی دلادی، فخر زمان 62 کرس لین 59 سہیل اختر 21 رنز بناکر نمایاں رہے ،ڈیوڈ ویزے نے 17 رنز بنائے پشاور زلمی کے کارلوس بریتھ ویٹ نے تین اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، میچ میں عمدہ کارکردگی پر فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس کامیابی کے بعد لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر تیسر ے نمبر پر آگئی ہے، لیگ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer