بچوں کی لڑائی پر علاقہ بنا میدان جنگ

بچوں کی لڑائی پر علاقہ بنا میدان جنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فتح گڑھ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، ڈنڈوں، سوٹوں، اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

فتح گڑھ کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، علاقہ میدان جنگ بن گیا، لڑائی میں دونوں گروپوں کی جانب ڈنڈوں، سوٹوں، اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ دونوں گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کیا۔ سلیم گروپ کی جانب سے اسلم گروپ کے خلاف تھانہ ہر بنس پورہ میں درخواست جمع کروا دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جائے گا، دونوں گروپ رشتہ دار ہیں اور بچوں کے تنازع پر لڑائی ہوئی۔