سٹی 42: گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ۔ لاہور میں آندھی کے بعد بارش شروع ہوگئی ۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ۔ جوہر ٹاؤن ، کوٹ لکھپت ، ٹاون شپ ، فیروز پور روڈ ، ماڈل ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں ابر کرم برس پڑا۔
شدید گرمی کے بعد بارش نے شہریوں کے لیے عید کا سماں کردیا
شہرمیں طوفانی بارش،گرمی کازورٹوٹ گیا.فیروز پور روڈ،کلمہ چوک،اچھرہ کے اطراف ,مسلم ٹاؤن،وحدت روڈ،گارڈن ٹاؤن،جوہرٹاؤن ,گلشن راوی،گلبرگ،ماڈل ٹاؤن میں بھی تیز بارش ہور رہی ہے ۔ فیصل ٹاؤن،کینال روڈ،علامہ اقبال ٹاؤن۔نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس سے ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے ۔
تیزہواکے ساتھ بارش سےشہرکاموسم خوشگوارہوگیا