وقاص احمد: لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کے قبضے سے 520 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اندرون سٹی کی تنگ گلیوں میں پیدل گھوم پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچ سکے۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے ممکنہ ساتھیوں اور نیٹ ورک کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔