ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم سے وزیر خزانہ کی ملاقات،اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء پیش کر دیا

وزیراعظم سے وزیر خزانہ کی ملاقات،اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء پیش کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا۔

 اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے،اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے کی کاپی وزیرِ اعظم کو پیش کی۔

 اس سے قبل گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری ہے، صوبوں کے ساتھ مزید وسائل پیدا کرنےکے حوالے سے مشاورت ہوئی، جی ڈی پی میں تیزی کے لیے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ایکسپورٹ بڑھیں۔

 وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ معیشت میں میکرو لیول پر بہتری آئی ہے لیکن ابھی مزید محنت کرنےکی ضرورت ہے، ٹیم ورک کےطور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے، ملکی معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، مشکلات کے باوجود کوشش کی کہ آئی ایم ایف پروگرام پرعمل پیرا رہیں، کل رات ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کی، انہوں نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer