سٹی 42 : گرمی کی شدت کے باوجود میڈیکل کالجز کے سٹوڈنٹس چھٹیوں سے محروم ہیں، ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کے داخلوں میں تاخیر کا خمیازہ بھی طلبا بھگتنے پر مجبور ہیں۔
رواں سال یکم مارچ کی بجائے اپریل میں ایم بی بی ایس کی کلاسز شروع ہوئیں، تعلیمی سال کا آغاز تاخیر سے ہونے پر سٹوڈنٹس کو گرمیوں کی چھٹیاں نہ مل سکیں۔ ایم بی بی ایس کے طلبا کو صرف جولائی میں 7 دن کی چھٹی ملے گی ۔
ایم بی بی ایس کے نئے ماڈیولز کے باعث سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے سٹوڈنٹس کی چھٹیاں بھی کم کر دی گئیں ۔
ڈاکٹر بننے کے خواہاں طلبا گرمی کی حالیہ لہر سے متاثر ہورہے ہیں۔ صوبے بھر میں صرف میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے سٹوڈنٹس چھٹی سے محروم ہیں۔ میڈیکل کے سٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹلز میں اے سی کی سہولت بھی ناپید ہوچکی ہے۔