ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثناءمیر نے نا صرف قومی ٹیم بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا:خواتین کرکٹرز

ثناءمیر نے نا صرف قومی ٹیم بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا:خواتین کرکٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد :پاکستانی خواتین کرکٹرز نے ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈیانا بیگ نے کہا کہ "ثناء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہمیں فخر ہے کہ آپ نے میدان میں اور میدان سے باہر ہماری رہنمائی کی"۔ رامین شمیم نے کہا کہ ثناءمیر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں ملناپاکستان کیلئےقابل فخر بات ہے,ثناءمیر نے نا صرف قومی ٹیم کا بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا۔

نتالیہ پرویز نے ثناء کو تمام کرکٹرز کے لیے رول ماڈل قرار دیا اور کہا کہ "آپ نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیت سے یہ اعزاز حاصل کیا"۔
بسمہ معروف نے کہا کہ "جب ویمنز کرکٹ کو کوئی نہیں جانتا تھا، تب بھی ثناء میر ہماری ہمت بڑھاتی رہیں، ان کی گائیڈنس ہمیشہ متاثر کن رہی"۔