ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

لاہور میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں ۔ 

 پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 571 موٹر سائیکلیں اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئیں۔ مختلف علاقوں سے 5 ماہ کے دوران 7898 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 140 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کی 110 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 105 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ کینٹ ڈویژن میں 90، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 88 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چھیننے کے 38 مقدمات درج ہوئے۔

 پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 1622 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 1490 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، موٹر سائیکل چوری کے 1422 مقدمات کے ساتھ ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ صدر ڈویژن سے 1276، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 1192 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 896 مقدمات درج ہوئے ۔