سٹی42: سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ 2لاکھ 41 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر اضافے کے بعد 2307 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 41ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونا 1629 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت فی تولہ 2750 روپے پر برقرار ہے۔