ویب ڈیسک: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے فرزند بلا مقابلہ ضلعی کونسل سکھر کے چیئر مین منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ کے بیٹے سید کمیل حیدر شاہ بلا مقابلہ چیئرمین ضلع کونسل سکھر منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ انہی کے پینل کے ،اختر خان مہر وائس چیئرمین منتخب ہوئے ۔