روس سے منگوایا گیا سستا تیل پاکستان پہنچ گیا

روس سے منگوایا گیا سستا تیل پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : معاشی مشکلات کا شکار پاکستانی شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے ، روس سے منگوایا گیا سستا تیل کراچی پہنچ گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق انرجی اخراجات کو کم کرنے کیلئے روس سے سستا تیل منگوانے  کا فیصلہ موجودہ حکومت نے گزشتہ برس کیا تھا اور تمام طر مراحل کے بعد اب روسی تیل لے کر جہاز کراچی کی بندر گاہ پہنچ گیا، پیور پوائنٹ نامی جہاز 45 ہزار 142 میٹرک ٹن تیل لے کر پہنچا ہے ،جہاز کو او پی ٹو پر لایا گیا ہے ، سمندری طوفان سے پہلے جہاز کو برتھ کر دیا گیاہے ۔

  واضح رہے کہ حکومت نے متوسط طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سلیبز بنائی تھیں ، جس میں موٹر سائیکل سواروں کو اصل قیمت سے 100 روپے سستا پٹرول فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس سکیم پر عملدرآمد نہ ہوسکا البتہ اب پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ روس سے سستا پٹرول پاکستان پہنچنے پر اس سکیم پر عمل شروع کیا جا سکتا ہے 

Bilal Arshad

Content Writer