خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والی نوسرباز خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: راولپنڈی پولیس نے خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرتے ہوئے سادہ لوح افراد کو محکمہ پولیس میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر رقم لوٹنے والی نو سرباز خاتون کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق مسماتہ سونیا کے متعلق شہری نے پولیس ایمرجنسی 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ خاتون خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرتی ہے اور محکمہ پولیس میں بھرتی کروانے کے لیے رقم لی ہے جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ شہری نے پولیس کو مزید بتایا کہ ملزمہ نے اس سے قبل بھی اسکی ممانی سے اس کے بیٹوں کو بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کر رقم لی تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔