علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثر ہونے سے 6پروازیں منسوخ اور 4 تاخیر کا شکار

Flight Operations at Alama Iqbal International Airport suspended due to Thunderstorm, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے اور جانے والی 6پروازیں منسوخ، 4تاخیر کا شکار رہیں۔

 علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثر ہونے سے لاہور آنے اور جانے والی 6پروازیں منسوخ جبکہ 4 تاخیر کا شکار رہیں۔ لاہور سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 821، لاہور سے جدہ سے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 716 ، جدہ سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 717  بھی، جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 734، 

 لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 اور کراچی سے آنے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 520 بھی منسوخ ہو گئیں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: 

 دوسری جانب لاہور سے دبئی جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 723 پانچ گھنٹے اور دبئی سے لاہور آنے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 724 ساڑھے چار گھنٹےتاخیر کا شکار ہو ئی ہیں۔