(احمد منصور ) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ،سکیورٹی فورسز کے تین جوان دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان، سپاہی محمد زمان شامل ہیں ،فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے تین جوان دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے شہید ہوئے،مسلح افواج دہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں،جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔