ٹیوشن سے واپسی پرگیارہویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

 ٹیوشن سے واپسی پرگیارہویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حافظ آباد کے علاقے سوئیانوالہ میں گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی ہے ۔

پولیس کے مطابق   طالبہ کے والد کی مدعیت میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور  سہولت کار  2 خواتین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ بیٹی ٹیوشن سےگھر واپس آرہی تھی، ملزمان نے 2 خواتین کی مدد سے اسے اغوا کیا۔

پولیس حکام کے مطابق طالبہ  اور گرفتار ملزم کا ڈین این اے کرالیا ہے  جب کہ  دیگر  2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer