کراچی سے اسلام آباد جانے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

 کراچی سے اسلام آباد جانے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن کا انجن گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا۔

کراچی سے پنڈی جانے والی گرین لائن کو حادثہ پیش آیا، فرید ایکسپریس کو کراس کرتے ہوئے گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اترا،انجن صرف دو انچ کے فاصلے سے فرید ایکسپریس سے ٹکرانے سے بچ گیا۔ گرین لائن ایکسپریس کی ایمرجنسی بریکس لگانے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی.

خیال رہے کہ آئے روز ملک میں ٹرین کے پیشتر حادثات پیش آتے ہیں،حکومت کوایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں تاکہ قیمتی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

Ansa Awais

Content Writer