بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجاوز کر گیا

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجاوز کر گیا
کیپشن: Electricity
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال اب بھی 5 ہزار 629 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ ہے اور بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 590 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 119 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری ایندھن ایک ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔