تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد

mobile phone taxes in Pakistan
کیپشن: mobile phone taxes in Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت نے تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی جبکہ  موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس ساڑھے 12سے کم کرکے 10فیصد کر دیا گیا۔

 تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین  نے مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ‏ایف ای ڈی کی تجویز دی ہے۔ تین منٹ سے زائد کال، انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد کردیا ‏گیا ہے۔وفاقی حکومت کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے جائز حد ‏تک ریونیو حاصل کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق اس ایف ای ڈی سے آبادی کے ایک بڑے حصے پر معمولی ٹیکس نافذ ہو گا۔

 نئے مالی سال کے بجٹ میں موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس ساڑھے 12سے کم کرکے 10فیصد کر دیا گیا جبکہ اس میں ‏بتدریج 8 فیصد تک کم کرنے کی تجویز ہے۔ عام شہری پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس ‏ساڑھے 12سے کم کرکے 10فیصد تک کیا گیا ہے۔