(کومل اسلم)شہر کا موسم خشک اور گرم ، گزشتہ رات آندھی کے باعث علی الصبح موسم قدرے بہتر تھا لیکن جیسے جیسے دھوپ تیز ہوتی رہی درجہ حرارت میں اضافہ ہو تا گیا، شہری گرمی سے بلبلا اُٹھے ہیں۔درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جون جوبن دکھا رہا جس کی وجہ سے گرمی اپنے عروج پر ہے درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اس لیے ماہرین کی جانب سے شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ گھروں میں محدود رہ کر زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پئیں تاکہ گرمی کی شدت سے بچ سکیں۔
ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ رم جھم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔