سٹی42: موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری کو دن دیہاڑے لوٹ لیا، سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، ریلوے کالونی میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار تین ڈاکووں نے شہری کو گھر کی دہلیز پر ہی لوٹ لیا۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اپنے گھر کی دہلیز پر موٹرسائیکل کھڑی کرتا ہے جبکہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر اسے یرغمال بنا لیتے ہیں اور لوٹ مار کرتے ہوئے پچاس ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔
سی سی ٹی وی میں ڈاکووں کے چہرے بھی واضح دیکھے جا سکتے ہیں، دوسری جانب ایس پی صدر احسن سیف اللہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔