ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جوڈیشل افسران کو رعایتی قیمت پر سرکاری گاڑیاں دینے کی منظوری

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، جوڈیشل افسران کو رعایتی قیمت پر سرکاری گاڑیاں دینے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے جوڈیشل افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن پالیسی پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت جوڈیشل افسران کو سرکاری استعمال شدہ گاڑیاں مقررہ رعایتی قیمت پر خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ نے گاڑیوں کی خریداری کا باقاعدہ طریقہ کار بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت جوڈیشل افسران اپنی پسند کی سرکاری گاڑی خرید سکیں گے۔ اس حوالے سے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند جوڈیشل افسران 20 جولائی تک ادائیگی مکمل کریں، جبکہ ادائیگی کے بعد تمام قانونی دستاویزات 22 جولائی تک جمع کرانا لازمی ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام جوڈیشل افسران کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت فراہم کرنے اور ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔