سٹی 42: قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتیں جاری ہیں ۔
رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں قتل کے 141 مقدمات درج کیے گئے ۔ ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد قتل، اقدام قتل کے 249 مقدمات درج ہوئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی، صدر اور ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر 1، 1 شہری قتل ہوا، قتل کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 34 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔
ماڈل ٹاؤن میں 33، کینٹ ڈویژن میں قتل کے 31 مقدمات کا اندراج ہوا ۔سٹی ڈویژن میں 21، اقبال ٹاؤن میں 16 افراد مختلف وجوہات پر قتل ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں رواں سال قتل کی 6 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 65 مقدمات کیساتھ سر فہرست ہے ماڈل ٹاؤن میں 56، سٹی اور صدر ڈویژن میں اقدام قتل کے 42، 42 مقدمات درج کیے گئے
اقبال ٹاؤن میں 32، سول لائنز میں اقدام قتل کی 12 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App