سٹی 42: اسلام آباد کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں تعینات سیکورٹی گارڈ نے لڑکی سے نازیبا حرکات کیں
پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر تھانہ لوہی بھیر نے مقدمہ درج کر لیا.نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ ملزم مسعود کو گرفتار کر لیا گیا.
سیکورٹی گارڈ نوجوان لڑکی کو قریبی پارک سے ڈرا کر سیکورٹی کیبن میں لایا تھا۔فوٹیج میں مسعود نامی سیکورٹی گارڈ کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سیکورٹی گارڈ سوسائٹی کے داخلی دروازے پر چیکنگ پر تعینات تھا۔