ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، امریکا تجارتی معاہدے کی جانب اہم پیش رفت، مذاکرات مثبت قرار

پاکستان، امریکا تجارتی معاہدے کی جانب اہم پیش رفت، مذاکرات مثبت قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور امریکا کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والے تجارتی مذاکرات میں دوطرفہ تجارتی معاہدے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں اختلافات کم کرنے اور معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق رائے پیدا ہوا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت جواد پال نے کی، جنہوں نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی۔ پاکستان کی کوشش ہے کہ امریکا کو برآمدات پر عائد ڈیوٹی میں مزید کمی آئے، کیونکہ امریکا پاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔

مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب 1974 کے ٹریڈ ایکٹ کی سیکشن 122 کے تحت عائد 10 فیصد عارضی امریکی ٹیرف رواں ماہ کے آخر میں ختم ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک عارضی تجارتی اقدامات کی جگہ ایک مستقل اور مستحکم دوطرفہ تجارتی فریم ورک تشکیل دینے پر کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں مذاکرات کے نتیجے میں اسے کم کرکے 19 فیصد کر دیا گیا۔ بعد میں امریکی سپریم کورٹ نے آئی ای ای پی اے کے تحت وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے کے اختیار کو کالعدم قرار دیا، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے سیکشن 122 کے تحت عارضی 10 فیصد ٹیرف نافذ کیا۔ دوسری جانب پاکستان نے مجوزہ نئے ٹیرف کے خلاف امریکی حکام کو قانونی اور ضابطہ جاتی دستاویزات بھی جمع کرا رکھی ہیں۔