ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ بار میں محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد، وکلاء اور پولیس اہلکاروں کی بھرپور شرکت

لاہور ہائی کورٹ بار میں محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد، وکلاء اور پولیس اہلکاروں کی بھرپور شرکت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائی کورٹ بار میں محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی، جس میں وکلاء، پولیس اہلکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا اہتمام بابا بشیر احمد کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔

تقریب کے دوران پولیس اہلکار منظور، عبد الرسول، محمد امین، محمد ارشد رانا اور دیگر شرکاء نے محبتِ رسول ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے عقیدت و احترام سے سنا۔

محفل کے اختتام پر حافظ محمد اشرف خان نے اجتماعی دعا کروائی، جس میں عالمِ اسلام، پاکستان کی سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس موقع پر بابا بشیر احمد سمیت وکلاء، پولیس اہلکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔