عابد چودھری: لاہور میں سکیورٹی اقدامات کے تحت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے بغیر کسی کو بھی شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
ترجمان کے مطابق ناکہ گجومتہ پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کرتے ہوئے ایک مشکوک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ چیکنگ کے دوران ملزم سلمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور میگزین برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے چوکی ہلوکی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔