رمشاء اسماعیل :کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے.
اعلان کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 122 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 125 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 132 روپے اور ریٹیل قیمت 135 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت 145 روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔
دوسری جانب شہاب الدین مارکیٹ کے صدر محمد اسلم نے نئی قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چکی کا آٹا انہیں 150 روپے فی کلو پڑتا ہے، جبکہ سرکاری نرخ 145 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریگولر آٹے کی لاگت 134 روپے فی کلو ہے، مگر اس کی ریٹیل قیمت 125 روپے مقرر کی گئی ہے، جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔
ان کے مطابق قیمتوں کا تعین مارکیٹ کی حقیقی لاگت کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔