ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ: دینہ ناتھ گاؤں میں فائرنگ سے 34 سالہ شخص قتل

چوہنگ: دینہ ناتھ گاؤں میں فائرنگ سے 34 سالہ شخص قتل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:چوہنگ کے علاقے دینہ ناتھ گاؤں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 34 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں سے شواہد اکٹھے کیے گئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔