ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ عالم مارکیٹ: کھلونوں کی دکان میں آتشزدگی!

شاہ عالم مارکیٹ: کھلونوں کی دکان میں آتشزدگی!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں  ایک افسوسناک واقع پیش آیا ، جہاں کھلونوں کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلازے کی پہلی منزل پر  کھلونوں کی دکان میں آگ لگ گئی   جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جبکہ اسے مزید دکانوں تک پھیلنے سے روک دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پلازے کی پہلی منزل پر موجود کھلونوں کی دکان میں لگی تھی۔

مزید برآں انہوں نے بتایا کہ  آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بھی بچاؤ ممکن ہوا۔

یا درہے کہ حال ہی میں شاہ عالم مارکیٹ کے فوارہ چوک میں واقع شیٹ کی ایک دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ کے باعث دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہوگیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ سامنے آئی تھی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری تھیں۔