ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الطاف حسین علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل

APMSO, Altaf Hussain, MQM, Ethnic Politic, Ethnic violence , Karachi politics, MQM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سندھ میں لسانی سٹوڈنٹ پالیٹکس سے  سیاست کی ابتدا کرنے والے سینئیر سیاست دان الطاف حسین علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ 

 1980 کی دہائی میں آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن APMSO اور اس کے بعد مہاجر قومی موومنٹ بنا کر کراچی میں پر تشدد لسانی سیاست کی ابتدا کرنے والے سینئیر سیاستدان الطاف حسین نے بعد میں اپنی جماعت کو متحدہ قومی موومنٹ کا نام دے دیا تھا ۔ وہ طویل عرصہ سے لندن میں رہ رہے تھے، آج کل وہ شدید علیل ہیں اور لندن کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہیں۔  

صحافتی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز الطاف حسین کو طبیعت خراب ہونے پر لندن کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔

 الطاف حسین کے قریبی ساتھی قاسم علی رضا کے مطابق آج اسپتال میں ڈاکٹروں نے الطاف حسین کا چیک اپ کیا اور ان کے کئی ٹیسٹ تجویز کیے جن میں ‏بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی، سی ٹی سکین، ایکسرےاور الٹرا ساؤنڈ شامل ہیں۔

قاسم علی رضا نے کہا کہ ہاسپٹل میں الطاف حسین کو خون بھی لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی پاکستان اوربین الاقوامی صورتحال، لندن میں متعدد مقدمات اور  شدید مالی مشکلات کی وجہ سے طویل عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔