ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمیرااصغر علی کا جنازہ کیو بلاک ماڈل ٹاؤن میں پڑھا گیا

حمیرااصغر علی کا جنازہ کیو بلاک ماڈل ٹاؤن میں پڑھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی میں پراسرار موت کا شکار ہونے والی لاہور کی اداکارہ حمیرا اصغر علی کا جنازہ کیو بلاک ماڈل ٹاؤن میں پڑھا گیا۔

اداکارہ حمیرا اضگر کی میت کل لاہور لائی گئی تھی۔ آج ان کے جنازہ میں  ان کے والد بھائی چچا اور قریبی عزیز رشتے دار موجود تھے۔  متوفی اداکارہ  کے جنازہ کے بعد ان کی تدفین کیو بلاک ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کی گئی۔ 

حمیرا اصغر علی کی تدفین کے موقع پر ان کے والد ڈاکٹر اصغر علی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے مختصر جواب دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی، جب آئے گی تو کاروائی کریں گے۔

حمیرا اصغر علی کے بھائی ڈاکٹر اصغر علی نے بتایا کہ میری بہن کا انتقال ہوگیا ، میں اس پریشانی میں تھا ۔ لوگ غلط خبریں پھیلا رہے ہیں جیسا کہا جا رہا ہے ویسا نہیں ہے ۔

ڈاکٹر اصغر علی  نے بتایا، ہم غم میں ہیں۔  تدفین کے لیے خود آیا ہوں لوگوں نے تو میرے انتقال کی بھی خبریں چلائیں ۔