عابد چودھری : لاہور شہر میں وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والےگینگ کےسرغنہ کوگرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 75 وارداتیں کیں ،ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ساندہ روڈ سے گرفتار کیا،گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ ملزم عمار علی قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ساندہ کے حوالے کر دیا۔