ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی خاتون ٹینس کھلاڑی کو باپ نے قتل کردیا

بھارتی خاتون ٹینس کھلاڑی کو باپ نے قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارت کی ٹینس کھلاڑی  رادھیکا یادیو کو ان کے والد نے فائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتار دیا۔

 غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ رادھیکا نے کئی ملکی اور غیر ملکی ٹینس ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی کی ہے، قتل کے وقت رادھیکا اور ان کے والد کے علاوہ  گھر پر کوئی دوسرا فرد موجود نہیں تھا،  رادھیکا  کو ان کے والد کی جانب سے متعدد گولیاں ماری گئیں جس کے بعد ٹینس کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

 بھارتی ٹینس کھلاڑی کے قتل کی اطلاع ہسپتال حکام نے پولیس کو دی۔

رپورٹس کے مطابق قتل کی وجہ  گھریلو جھگڑا بتائی جارہی ہے،  رادھیکا کے والد ان  کی سوشل میڈیا پر موجودگی اور بالخصوص انسٹاگرام ریلز پر مصروف رہنے کی وجہ سے ناخوش تھے۔

  پولیس نے رادھیکا کے والد کو حراست میں لے کر لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔