شہباز علی:سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ,لاہور ریجن پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
شہر میں جاری بارشوں کے باعث شیڈول میں تبدیلی بارشوں کی پیشگوئی کے سبب کی گئی،سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز 15 جولائی سے شروع ہوگی،15جولائی کو ایسٹ زون وائٹ اور ایسٹ زون بلیوز کی ٹیمیں شاہ فیصل گراؤنڈ پر مد مقابل ہونگی،ویسٹ زون وائٹ اور ویسٹ زون بلیوز کے درمیان مقابلہ علی گڑھ گراؤنڈ پر ہوگا۔
نارتھ زون وائٹ اور نارتھ زون بلیوز کی ٹیمیں اتفاق ایل آر سی اے گراؤنڈ پر مد مقابل آئیں گی،صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم احمد نے شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔