ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ بارشوں کے باعث تاخیر کا شکار

 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ بارشوں کے باعث تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:لاہور میں جاری مسلسل بارشوں نے قومی کرکٹرز کی ٹریننگ سرگرمیوں کو متاثر کر دیا ہے۔ ریڈ بال اور وائٹ بال کھلاڑیوں کے لیے جاری اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ بارشوں کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا، جس سے تیاریوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

  ذرائع  کے مطابق  لاہور کی بارشیں کرکٹرز کی ٹریننگ میں رکاوٹ بن گئیں ،ریڈ بال ،وائٹ بال کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ تاخیر کا شکار ہو گیا،این سی اے میں کیمپس پیر سے شیڈول کئےگئے تھے ،بارشوں کے سپیل کی وجہ سے اب کیمپس پیر سے شروع نہیں ہو سکیں گے،کیمپس کے نئے شیڈول کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا ۔

ترجمان ذرائع  کے مطابق  ایل سی سی اے گراونڈ میں کیمپس کا آغاز ممکن نہیں ،این سی اے کی گراونڈ میں پانی کی وجہ سے کیمپس کا آغاز ممکن نہیں ،این سی اے کے انڈور ہال میں کھلاڑی انفرادی ٹریننگ جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

وائٹ بال کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپس 3مرحلوں میں لاہور میں ہو چکے ہیں۔