جنید ریاض :محکمہ تعلیم میں ٹیسٹ کی بنیادپرسی ای اوز،ڈی ای اوزاورڈپٹی ڈی ای اوزکی تعیناتی کامعاملہ،محکمہ تعلیم نےافسران کےکمپیوٹرٹیسٹ کےنتائج کااعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم نےافسران کےکمپیوٹرٹیسٹ کےنتائج کااعلان کردیا،پنجاب بھرسے235کامیاب اُمیدواروں کی فہرست جاری کر دی،پاس امیدواروں میں سے45افسران کوانتظامی عہدوں پرلگایاجائےگا۔
لاہورمیں سٹی اور رائیونڈ تحصیل میں ڈپٹی ڈی ای او فی میل کی آسامیاں خالی ہیں،پاس ہونےوالےتمام افسران کے انٹرویوز 20 جولائی کو لیے جائیں گے۔