عابد چودھری : موٹروے ایم 2 پر موٹر سائیکل لے جانے پر مقدمہ درج کر کےایک شخص کوگرفتار کر لیا۔
موٹر سائیکل سوار ٹھوکر لاہور سے شیراکوٹ کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا،موٹر سائیکل سوار کیخلاف تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ درج کرنے کیلئے استغاثہ جمع کروا دیا گیا،موٹر سائیکل سوار کیخلاف دفعہ 279، 290، 291 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے پر موٹر سائیکل چلانا انتہائی خطرناک اور غیر قانونی عمل ہے، قانون کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس ، قانونی کارروائی جاری رہے گا۔