فاران یامین:سوشل میڈیا پر معصوم جانوروں کو مارنے کی دھمکی کا معاملہ، پولیس نے تھانہ ڈیفنس بی میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
خاتون خنسا کیخلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جانوروں پر ظلم کی روک تھام سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اینمل اینڈریسکیو سنٹر کو کچھ تصاویر ،ویڈیو موصول ہوئیں ، تصاویر ،ویڈیوز میں خرگوش سر پر چوٹ کے باعث مردہ دیکھا گیا، موصول تصاویر اور ویڈیو میں ایک بلی پر تشدد کی دھمکی دی گئی۔
تصاویر ،ویڈیوز اینمل اینڈ ریسکیو سنٹر کے واٹس ایپ پر موصول ہوئی،پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خاتون کے گھر پر چھاپا مارا ،گھر سے 8 خرگوش، 2 بلی کے بچے، 7 کبوتر، مرغی،3 بطخ کے بچے نازک حالت میں ملے۔
ایک کبوتر اور ایک بلی کا بچہ زخمی حالت میں قبضہ میں لیا گیا،سانپ، شکرا اور ایگل کو بھی گھر سے قبضہ میں لیا گیا،پولیس نے جانوروں کو وائلڈ لائف انسپکٹر کے حوالہ کر دیا۔