ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھوکھر ٹاؤن : پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ، 2 ریسکیو شہید

 کھوکھر ٹاؤن : پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ، 2 ریسکیو شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:شفیق آباد کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ، ہسپتال میں زیر علاج ایک اور ریسکیو اہلکار شہید ،2 ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ہسپتال میں زیر علاج شعیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، بلڈنگ کے ملبے تلے دب کر شہید ریسکیو اہلکاروں کی تعداد 2ہوگئی۔

ریسکیو اہلکار ناظم بلڈنگ کے ملبے تلے دب کر موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا، آتشزدگی کے باعث گودام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

 ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ 3ریسکیو اہلکاروں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا تھا،گودام میں آگ بجھانے کے بعد ریسکیو اہلکار عمارت کا معائنہ کر رہے تھے۔

گودام کے معائنے کے دوران آتشزدگی سے شدید متاثر گودام کی چھت گر گئی، پلاسٹک گودام میں آگ گزشتہ دوپہر 12 بجے کے قریب لگی تھی۔