ویب ڈیسک: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔
قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے حملے کیے جب کہ لورالائی کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق دہشتگردوں نے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے شہیدکیا، اسسٹنٹ کمشنر ژوب کے مطابق شہید مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندنے کہا کہ فنتہ الہندوستان نےآج 3 دہشتگرد حملے کئے جسے پسپا کردیا گیا، کوئٹہ سے پنجاب جانے والے مسافروں کو بس سے اتار کرقتل کیاگیا، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
ترجمان شاہد رند نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔ بےگناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی سے متعلق جنرل تھریٹ موجود تھا۔ مسافر بسوں کیلئے این 70 پر سفر بند کیا ہوا تھالیکن بس شام کےوقت چلی اور یہ واقعہ پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔