ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی بروقت کارروائیاں،4 بچے تلاش کر کے والدین کے سپرد کردیے

 پولیس کی بروقت کارروائیاں،4 بچے تلاش کر کے والدین کے سپرد کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : اغواکی درخواستوں پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 4 بچے والدین کے سپرد کردیے۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے 15 سالہ صدف کو تلاش کر کے والدین کے سپرد کیا، صدف گھر سے اکیڈمی کیلئے نکلی ، بس تبدیل ہونے کے باعث گھر کا راستہ بھول گئی۔ اسکے علاوہ لیاقت آباد پولیس نے 4 سالہ روہان اور 3 سالہ حریف کو ورثاء کے سپرد کیا، بچے گھر سے کھیلنے  نکلے تو واپسی کا راستہ بھول گئے تھے۔ 

گارڈن ٹاؤن پولیس نے 4 سالہ حماد کو برکت مارکیٹ سے ڈھونڈ کر والدین کے سپرد کیا۔