ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپ کے ذریعے قرض لینے والے شخص نے خود کشی کرلی

ایپ کے ذریعے قرض لینے والے شخص نے خود کشی کرلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : راولپنڈی کے شہری نے   ایپ کے ذریعے قرض لینےکے بعد  مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ آ کر خود کشی کرلی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ مسعود نے ایپ سے 13 ہزار روپے قرض لیا تھا جو بروقت ادا نہ ہوسکا اور سود کی مد میں لاکھوں روپے تک جا پہنچا۔ مسعود کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ایپ انتظامیہ نے اس کے شوہر کو ڈرایا دھمکایا اور بلیک میل کیا جس کی وجہ سے اس نے تنگ آکر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی، مسعود کی اہلیہ نے لاہور کے تھانہ ریس کورس میں ایپ انتظامیہ کے خلاف درخواست دے کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔