پوری کوشش ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں، محسن نقوی

پوری کوشش ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں، محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سےوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں نگران صوبائی کابینہ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں بہاولپور، جنوبی پنجاب اور متعدد معاملات زیر بحث آئے۔  گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سکولوں سے باہر بچوں کو انرول کیا جائے اور پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن P.E.F کو دوبارہ بہتر انداز میں چلایا جائے۔

ملاقات میں ہوم اکنامکس کالج بہاولپور جو 2018سے تقریبا مکمل ہے کو فوری طور پر مکمل کر کے چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بہاولپور انسٹیٹیوٹ آف سانئس اینڈ ٹیکنالوجی (BIST )کو پنجاب حکومت کی طرف سے زمین دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بی ایچ یو (BHU) اور ڈسپنسریوں کو بڑے ہسپتالوں سے منسلک کرنے کے فیصلہ کو واپس لے کر بہتر انداز سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا، ملتان میں آنکھ کے جدید ترین ہسپتال کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرا کے چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

 گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کو مختصر کابینہ سے احسن طریقے سے چلانا قابل تحسین ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاپ کی صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے خصوصی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے یہ عمل رکنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی کرنے کی ضرورت ہے۔  وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے سے مثبت نتائج أ رہے ہیں۔ یہ خوش أئند بات ہے کہ اس حوالے سے صوبائی حکومتیں اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔

ملاقات میں  محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزرا عامر میر، سید اظفر علی ناصر، منصور قادر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر جمال ناصر، بلال افضل، وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے قانونی امور کنور دلشاد مشیر ،وزیر اعلی پنجاب برائے کھیل وہاب ریاض شامل تھے۔