ساحر علی بگا کےبیٹے اذان نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ساحر علی بگا کےبیٹے اذان نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معروف گلوکار، موسیقار ساحر علی بگا کے بڑے صاحبزادے اذان علی بگا نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا، بطور گلوکار کمپوزر اپنا  گانا ریلیز کر دیا۔

کم عمری میں قومی گلوکاری سے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کرنے والے اذان علی بگا نے اپنا گانا ’’بی سائیڈ می‘‘ ریلیز کر دیا۔ 

یاد رہے کہ یہ اور کوئی نہیں بلکہ وہی بچہ ہے جس نے ’’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے‘‘ اور ’’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے‘‘ گایا جسے یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ 

 

اذان نے اپنے پہلے ہی ہٹ گانوں کے ساتھ خود کو ایک کامیاب گلوکار کے طور پر قائم کیا۔ اذان علی بگا کا نیا گانا اب تک لاکھوں افراد سن چکے ہیں۔