وزیر اعلیٰ پنجاب کا اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اکبر چوک فلائی اوور پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا ۔ چیف انجینئرز ایل ڈی اے اسرار سعید منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی ۔

صوبائی وزیر عامر میر، سید اظفر ناصر ،منصور قادر بھی محسن نقوی کے ہمراہ ہیں۔ کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور بھی موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبرچوک فلائی اوور کی تکمیل میں بارش کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں، تمام ادارے پر امید ہیں کہ اکبر چوک فلائی اوور بروقت مکمل ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسان جلد بازی میں اپنی کپاس ساڑھے 8 ہزار سے نئچے فروخت نا کریں ،  کسانوں کی کپاس ساڑھے 8 ہزار سے میں فروخت ہوگی۔ سرکاری ملازمین کے مسائل ہیں تو متلقہ لوگوں سے بات کرسکتے ہیں۔بھارت سے آنے والے ریلے سے لاہور میں سیلاب کا خطرہ نہیں، سیلابی صورتحال کے باعث تمام دریاؤں کی نگرانی کی جارہی ہے۔کچے کے علاقے میں ہمارا 100فیصد کنٹرول ہے۔ پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی۔