ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چورپولیس کو چکمہ دیکر موٹرسائیکل لے اڑا

چورپولیس کو چکمہ دیکر موٹرسائیکل لے اڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پولیس چوکی سےہی شہری کی موٹر سائیکل چوری، گلدشت ٹاؤن چوکی میں آ نیوالے شہری  کی موٹر سائیکل چور لیکر فرار،واقعہ کی سی سی ٹی وی  منظر عام پر آنے کے بعد  بھی  پولیس نےتاحال مقدمہ درج نہ کیا ۔ 

 تفصیلات کےمطابق  گلدشت ٹاؤن چوکی میں آ نیوالے شہری  کی موٹر سائیکل چور  ہوگی، سی سی ٹی وی میں نیلے کپڑوں میں ملبوس چور کو چوکی کے باہر ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،ملزم کو چوکی سے موٹر سائیکل لےجاتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔

متاثرہ شہری مدثر کا کہنا تھا کہ وہ  کام کے سلسلے میں تین روز قبل موٹر سائیکل پر گلدشت ٹاؤن چوکی گیاتھا،چوکی کے اندر موٹر سائیکل کھڑی کی،نامعلوم ملزم نےموٹر سائیکل چوری  کر لی۔گلدشت ٹاؤن چوکی نے درخواست لینے سے بھی انکار کردیا  جبکہ  شمالی چھاؤنی تھانے میں موٹر سائیکل چوری کی درخواست جمع کرا دی گئی  ہے ،سی سی ٹی وی  منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔