ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سید زاہد حسین بخاری کی نمازِ جنازہ کل ادا کی جائےگی

سید زاہد حسین بخاری کی نمازِ جنازہ کل ادا کی جائےگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید زاہد حسین بخاری انتقال کر گئے، نماز جنازہ کل اتوار کے روز شام پانچ بجے شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔
سابق جسٹس، سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید زاہد حسین بخاری کے نماز جنازہ بارہ جولائی اتوار کے روزبعد نماز عصر گلستان پارک نزد امام بارگاہ علی مسجد شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،ہائیکورٹ کے جج اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رہے ، ممبر پنجاب کونسل بھی رہے ،ان کا شمار سینیئروکلاء میں ہوتا تھا، سید زاہد حسین بخاری کچھ عرصہ سے علیل ہونے کے باعث مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔

سید زاہد حسین بخاری سانحہ ماڈل ٹاؤن لارجربنچ میں درخواستگزاروں کے وکیل تھے۔ سید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر وکلاء رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیاہے۔انڈیپنڈنٹ گروپ کے رہنما اور ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون،اعظم نذیر تارڑ ،سابق صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودھری ،رہنما پاکستان ٹیکس بار محمد محسن ورک کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا۔

صدر ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ،سابق صدر ہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان ،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان راجہ عبدالرحمان ،وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی،صدر سپریم کورٹ بار سید قلب حسن ،ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اسد علی باجوہ سمیت دیگر لاء افسران اور وکلاء نےبھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer