ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری سے رشوت لینے پر اے ایس آئی گرفتار

شہری سے رشوت لینے پر اے ایس آئی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) اینٹی کرپشن لاہور اے نے شہری سے رشوت لینے پر پولیس سٹیشن گڑھی شاہو کے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم اے ایس آئی نے درخواست دہندہ سے ایل سی ڈی اور ٹی وی وغیرہ بھی رشوت میں لیے تھے۔ اینٹی کرپشن انکوائری میں ملزم کے خلاف الزامات ثابت ہوئے۔ جوڈیشل ایکشن کی منظوری سے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 40/2019 درج ہوا تھاجبکہ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے مفرور تھا۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کہتے ہیں کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

دوسری جانب لیڈی پولیس اہلکار بھی رشوت لینے میں پیچھے نہ رہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی اہلکار نورین، فاطمہ اور نسا کو رشوت لینے پر معطل کردیا گیا۔ ان کی ساتھی لیڈی اہلکار نے رشوت لینے کی ویڈیو ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کو بھجوائی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔ ویمن تھانہ ریس کورس کی محرر شازیہ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محرر شازیہ نے اہلکار غلام عباس سے ڈیوٹی تبدیل کرنے کیلئے پانچ ہزار روپے رشوت لی تھی۔