بلال سعید ،ٹِک ٹاک سٹار جنت مرزا کےنئےگانے نےدھوم مچادی

بلال سعید ،ٹِک ٹاک سٹار جنت مرزا کےنئےگانے نےدھوم مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں آئے روز سپر ہیٹ گانے ریلیز ہورہےجن کو خوب پذیرائی مل رہی ہے،معروف گلوکار بلال سعید اور ٹک ٹاک سٹار جنت مزرا کانیا گانا سامنے آیا جس کی موسیقی نے مداحوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نئے ریلیز ہونے والے گانے کی ویڈیو میں ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے ساتھ محمد علی جوش بھی شامل ہیں اس گانے کوگلوکار سرمد قدیر نےتحریر اور کمپوز کیا۔ معروف گلوکار بلال سعید کا نیا گانا ’شاعر‘کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے، بلال سعید کا نیا گانا ’شاعر‘ گزشتہ روز ہی ریلیز کیا گیا ہے،گانے کو محنت سے کمپوز کرنے کے بعدسوشل میڈیا پر جیسے ہی اپ لوڈ کیا گیا توچند گھنٹوں میں 9 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

گانے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پرگلوکار بلال سعید بھی خوش ہیں،ان کا یہ نیا گانا 5 منٹ 8 سیکنڈز پر مشتمل ہے،گانے کی ویڈیو میں ایک ایسی کہانی دیکھائی گئی جس میں ایک نوجوان شاعر خوبصورت اداکارہ سے یکطرفہ محبت کرتا ہے اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ محبت دو طرفہ محبت میں بدل جاتی ہے۔

دوسری جانب معروف گلوکار ساحر علی بگا جو کہ کسی تعریف کے محتاج نہیں اپنی آواز کےسحر سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے والے ساحر علی بگا نے یوٹیوب پر بھی دھوم مچادی۔ ان کےیوٹیوب چینل پر 1 اعشاریہ 57 ملین یعنی دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہوگئے۔اس ضمن میں ان کو’گولڈن پلے بٹن‘ سے نوازا گیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer